کرونا وائرس،پریس کلب کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے علاوہ تمام سرگرمیاں معطل
کوئٹہ:کوئٹہ پریس کلب (رجسٹرڈ)کی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے علاوہ سمینارز،ورکشاپ،پرہجوم پریس کانفرنس،تعزیتی ریفرنس سمیت دیگر تقریبات پر تا حکم ثانی پاپندی عائد کردی ہے اورپریس کلب میں باہر سے آنے والے تمام مہمانوں پر پاپندی کے ساتھ نان ممبران،جنرنلسٹ متعلقہ پریس کانفرنس کے کوریج کے بعدکوئٹہ پریس کلب میں نہیں ٹھر سکیں گے جبکہ 4سے زائد افراد کو ساتھ لانے والے شخص کو پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ کے جاری کردی ایڈوائزری کے مطابق تمام اراکین سے گزارش کی گئی ہے کہ پریس کلب کے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور غیر ضروری طور پر کلب کے دیگر کمروں میں بیٹھنے سے گریز کریں یہ اقدامات کوئٹہ پریس کلب کی انتظامیہ نے ممبران کی بہتر صحت اور کرونا وائرس جیسی عالمی وباء سے حفاظتی تدایبرکے طور پر اٹھائے ہیں امید ہے کہ کلب کے تمام اراکین اس حوالے سے بھر پور تعاون کرینگے۔ظفر بلوچ کے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کوئٹہ پریس کلب کے استقبالیہ کے ساتھ منسلک کمرے میں مہمانوں کے لانے اور نان ممبران کے بیٹھنے پر تا حکم ثانی پاپندی ہوگی تاہم ممبران اس پاپندی سے مستثنیٰ ہونگے۔