پومپیو کا ملاقات کیلئے اصرار، پوپ فرانسس کا صاف انکار
روم:ویٹی کن نے امریکا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کی پوپ فرانسس سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔دی ہولی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ الیکشن مہم کے دوران سیاستدانوں کا استقبال نہیں کرتے۔ویٹی کن کے دو اعلی سفارتکاروں سیکرٹری آف اسٹیٹ کارڈینل پیٹرو پیرولین اور آرک بشپ کے وزیر خارجہ پال گیلیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ فرانسس امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا استقبال نہیں کریں گے
Load/Hide Comments


