پی ڈی ایم مسلط شدہ حکومت سے نجات دہندہ ثابت ہوگی، نیشنل پارٹی

کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی فلاحی ریاست،جمہور کی رائے کا احترام،ائین و قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی،آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے،جامعہ اور مثبت خارجہ پالیسی کی تشکیل سمیت ملک اور عوام کی حقیقی تعمیر و ترقی کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے پی ڈی ایم ہی نہ صرف مسلط شدہ حکومت سے نجات دہندہ ثابت ہوگا بلکہ انتخابات میں دھاندلی کرنے اور غیر سیاسی حکمرانوں کو مسلط کرنے کی منفی پالیسی کی خاتمہ کا سبب بن کر مستقبل کو صرف جمہوریت کیلئے ممکن بنائے گا عوام 11اکتوبر کے جلسہ عام میں شرکت کرکے اپنے شعوری کرادر نباتے ہوئے مسلط شدہ حکومتوں کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کریں بیان میں کہا گیا کہ سلیکٹڈڈ حکومت نے ناقص خارجہ پالیسی کے بدولت ملک کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنے کے ساتھ ملک کو آء ایم ایف کے حوالے کردیا ہے۔جو روز نء شرائط لگا کر پاکستان کو اقتصادی بحران سمیت سنگین قسم کے مشکلات میں مبتلا کررہا ہیاور دوسری طرف عوام کی بھی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھی ہے موجودہ مسلط شدہ حکومت آئی ایم ایف اور غیر جمہوری عناصر دونوں کی کھٹ پتلی کا کرادر ادار کررہی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گی اور سیاست میں مداخلت کی منفی پالیسی کا خاتمہ کرکے سول حکمرانی کو ممکن بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں