کراچی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

ملک میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ رک سکا اور وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ میں ایک شخص مذکورہ وائرس سے ہلاک ہوگیا۔

مذکورہ مریض کراچی کا رہائشی تھا اور اسے مختلف بیماریاں بھی لاحق تھی، تاہم مریض کی کوئی سفری تاریخ موجود نہیں تھی۔

اس حوالے سے سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بذریعہ ویڈیو پیغام تصدیق کی کہ سندھ میں ایک 77 سالہ شخص کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک نجی ہسپتال میں ایک موت ہوئی ہے اور 77 سالہ اس مریض کو مزید بیماریاں بھی لاحق تھیں۔

تحریر جاری ہے‎

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ مریض کو کینسر، ذیابیطس اور فشار خون (بلڈ پریشر) کی شکایت بھی تھی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بہت ناساز تھی، لہٰذا جب انہیں کورونا وائرس ہوا تو ان کی موت اس سے واقع ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں