معمولی جرائم میں ملوث ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا حکم

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے معمولی جرائم میں ملوث تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ جو افراد گرفتاری کے بعد ابھی جیل نہیں گئے انہیں تھانے کے حوالات سے رہا کیا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 1362 انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب غیر ضروری گرفتاریاں ہوتی ہیں تب بھی جیل میں گنجائش کم ہوتی ہے، جیل میں صفائی ستھرائی کا بھی برا حال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں