غیرقانونی طور پرایران جانے والے 400 پاکستانی گرفتار

چاغی:بغیر سفری دستا ویزات کے ایران میں داخلے کے بعد حراست میں لئے جا نے والے 400پاکستانیوں کو تفتان سرحدی حکام کے حوالے کردیاگیاہے لیویز ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی باشندے محنت مزدوری اور روزگار کی تلاش میں ایران گئے تھے جہاں سے وہ براستہ یونان یو رپ جا نا چا ہتے تھے مگرایرانی حکام نیان کی یہ کوشش ناکام بنا دی ایران بدر کئے جا نے والوں کاتعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے،لیویز تھانے میں انہیں بند کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں