آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ، پاکستان کیساتھ طویل مدتی تعاون پر اظہار اعتماد

راولپنڈی :امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں مارک ایسپر نے پاکستان کے ساتھ جاری طویل مدتی تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق وزیر دفاع مارک ایسپر نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ ایسپر نے پاکستانی حکومت کے ساتھ طویل المدتی محکمہ جاتی تعاون اور باہمی فائدے کے لیے سیکیورٹی شراکت داری کی تائید کی۔امریکی وزیر دفاع نے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا۔ مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں