چین میں طلبہ محفوظ ہیں، ادھرہوتے تو زیادہ خطرہ تھا، جسٹس اطہر من اللّٰہ

اسلام آباد:عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر چین سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ چین میں طلبہ زیادہ محفوظ ہیں، وہ ادھر ہوتے تو زیادہ خطرے میں ہوتے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں چین سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت کی، اس دوران وزارت خارجہ امور اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے عدالت میں جواب پیش کیا گیا، ڈی جی خارجہ امورمدثر ٹیپو عدالت میں پیش ہوئے اور حکومتی اقدامات سے عدالت کو آگاہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں