پنجگور،دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد،10 روز قبل لاپتہ ہوئے تھے
پنجگور ( نامہ نگار) پنجگور تسپ کے پہاڑی علاقے بگدر کور سے دوافراد کی چار روز پرانی لاشیں برآمد مقتولیں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق پنجگور تسپ کے پہاڑی علاقے بگدر کور سے دو افراد کی چار روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں پولیس کے مطابق مقتولین کے جسموں پر گولیوں کے نشانات تھے اور دونوں افراد دس دن پہلے کوہ سبز کے علاقے سے آغوا ہوئے تھے نامعلوم افراد نے دونوں افراد کو قتل کرنے کے بعد لاشیں بگدر ندی میں پھینکیں دی تھیں مقتولین کی شناخت عبدالروف ولد قادربخش سکنہ پہنچی کلگ مشرف ولد سعداللہ سکنہ پلنتاک سے کی گئی ہے مقامی انتظامیہ مذید تفتیش کررہی ہے پولیس کے مطابق چونکہ یہ علاقہ لیویز کے زیر اثر ہے کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں لیویز کے سپرد کردی جائیں گی
Load/Hide Comments


