ہرنائی ،کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے ایک کان کن جاں بحق

کوئٹہ: ہر نائی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے ایک کان کن جاں بحق دوسرے کی حالت غیر ہوگئی ،ہفتہ کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں واقعہ کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے نصراللہ نامی کانکن جاں بحق جبکہ نصیب اللہ بے ہوش ہوگیا انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ دوسر ے کانکن کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں