ملک کی تعمیر و ترقی کا واحد ذریعہ جمہوریت کی مضبوطی میں ہے

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ تاریخ ثابت کریگی کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی و پارلیمنٹ کی بالادستی جمہوریت کے حصول کو ممکن بنانے کےلیے حقیقی جمہوریت جماعتوں نے ہی جدوجہد کی۔ایک طرف آمریت نے آئین پاکستان کو باربار روندا تو دوسری طرف حقیقی جمہوری جماعتوں نے ملک کو 73 کا آئین اور 18 ویں ترمیم فراہم کیا۔اس لیے ملک کی تعمیر وترقی کا واحد ذریعہ جمہوریت کا قیام اور فلاحی ریاست کی تشکیل سے ہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ملک میں جمہوری عمل کی بقاء کی جدوجہد کرنے کا منظم و مضبوط پلیٹ فارم ہے،نیشنل پارٹی 25 اکتوبر کے جلسہ عام بھر پور شرکت کریگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔سینیٹر میر طاہر بزنجو نے علی احمد لانگو سے 25 اکتوبر کے جلسہ عام کی تیاریوں کے متعلق گفت وشنید کی۔اس موقع پر صوبائی ترجمان نے پی ڈی ایم بلوچستان کی جلسے کے مناسبت اقدامات و انتظامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ پارٹی کی عوامی موبلائزیشن و سرگرمیوں سے آگاہی دی۔بیان کے مطابق سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہاکہ پارٹی کارکن جلسہ کو کامیاب کرنے کےلیے بھرپور محنت و جدوجہد کریں۔اور ہر طبقہ فکر کے عوام کو جلسہ عام میں شرکت پر آمادہ کریں۔سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا کہ ملک اس وقت گہرے و سنگین قسم کے بحرانوں سے دوچار ہے اور ان تمام بحرانوں کا تانا بانا سیاست میں مداخلت کی بدولت ہے۔انتخابات میں عوام کی رائے کے بجائے غیر جمہوری و غیر سیاسی حکمرانوں کی لانے کی منفی پالیسی نے ملک کو اقتصادی طور پر تباہ کردیا ہے۔ناقص خارجہ پالیسی کے بدولت آج پاکستان تنہا ہوکر رہ گیا ہے۔ مہنگائی و بے روزگاری نے عوام کو اپنی سانس کے بجائے وینٹیلیشن میں رکھا ہے جہاں وہ ہر وقت مرنے کی پوزیشن میں ہے۔انتشار و انارکی نے سماج کو جہالت کے نہج پر پہنچا دیا ہے۔اور سماج بےرواری و برائیوں کا شکار ہوگئ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اے آر ڈی اور ایم آر ڈی کی طرع غیر جمہوری رویوں اقدامات کے خلاف مضبوط تحریک ہے اور اس تحریک کو شروعات میں ہی عوام کی حمایت حاصل ہے اس لیے یہ کہنا بجا نہ ہوگا کہ پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت کو بحال کرتے ہوئے ملک کو تعمیر وترقی کی طرف گامزن کرےگا

اپنا تبصرہ بھیجیں