سنگل پارٹی بننے کے حامی ہیں، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سیکرٹری جنرل بی این پی
گوادر: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے گوادر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے چھ نکات پر عملددرامد کیلیئے دو سال تک وفاقی حکومت کا انتظار کرتی رہی ،دو سال میں ہمارے چھ نکات میں سے ایک پر بھی عمل درامد نہیں ہوا. گوادر میں ڈیموگرافک تبدیلی کے راہ میں رکاوٹ بنیں گے. ایک مخصوص ٹائم تک کسی بھی آبادکار کو ووٹ کا حق نہیں ملنا چاہیئے. مقامی ماہگیروں کے مطالبات جائز ہیں. ہر فورم پر ان کی حمایت کریں گے ۔ سنگل پارٹی بننےکے حق میں ہیں، اس کیلیئے تمام قوم پرست جمہوری پارٹیوں کو مفادات سے بڑھ کر سوچنا ہوگا. ساحلی جزیروں کو وفاقی حکومت کی سپردگی کو تسلیم نہیں کریں گے. گوادر سی پیک کا دروازہ ہے مگر یہاں کے عوام محرومیوں کا شکار ہے. ماہگیر اپنے روزگار کو بچانے کیلیئے دو سالوں سے سراپا احتجاج ہیں. مشرقی ساحل تک رسائی اور گودی کی تعمیر کیلیئے ماہگیروں کو مختلف حیلے بہانوں سے لولی پاپ دیا جارہا ہے. پسنی کے جیٹی کو فعال بنانے کیلیئے میں نے ہر ایک فورم پر بات کی ہے. ماہگیری کے شعبے سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے، حکومت اس شعبے کو ترقی دینے کے بجائے بند کرنا چاہتی ہے.


