ایران سے متعلق امریکا اپنا دیوالیہ پن تبدیل کرے،جواد ظریف

تہرانِ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ وقت آگیاہے کہ امریکا ایران سے متعلق اپنی دیوالیہ پالیسی تبدیل کرے۔تفصیلات کے مطابق عالمی پابندیوں میں جکڑے ایران میں کروناوائرس سیانسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کے ردعمل میں کہا کہ وقت آگیاہے کہ امریکا،ایران سے متعلق اپنی دیوالیہ پالیسی تبدیل کرے۔جواد ظریف کا کہنا تھا کہ 69 سال قبل ایران کے جمہوری وزیراعظم نیلوٹ مارختم کرنے کیلئے آئل انڈسٹری کونیشنلائز کیا جواب میں امریکا نیایران پر پابندیاں لگائیں۔ان کا کہنا تھا کہ 1979 سے پابندیاں اورحکومت کی تبدیلی امریکاکی ایران سے متعلق پالیسی بن گئی ہے جوکرونا وائرس کی وبا کے دوران بھی جاری ہے۔یاد رہے امریکا نے ایران پرنئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور پیٹرو کیمیکل میں سرمایہ کاری کرنے والے تین اداروں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے انہیں پابندی کا نشانہ بنایا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کے بعد ایران مزید دبا کا شکار ہوجائے گا، موجودہ حالات میں ایران پر امریکی پابندیاں عائد ہونا انتہائی تشویش ناک ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو دونوں ممالک کے درمیان کبھی مذاکرات نہیں ہوپائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں