سندھ حکومت کا محنت کش و مزدوروں کے بچوں کواعلی نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلانے کا فیصلہ
کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں محنت کش و مزدوروں کے بچوں کو اعلی نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹر مزدوروں کے اکا ونٹ میں فی بچہ6 ہزار روپے جمع کرانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم ومحنت سعید غنی کی زیرصدارت ورکرز ویلفیئر بورڈکی گورننگ باڈی کااجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری محنت عبدالرشید سولنگی، گورننگ باڈی کے ارکان شریک ہوئے۔اجلاس میں محنت کش و مزدوروں کے بچوں کو اعلی نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر تعلیم نے کہا ایسے بچوں کے اخراجات ورکر ویلفیئر بورڈ ادا کریگا، بچوں کواعلی تعلیم دلاکر معاشریمیں اعلی مقام ملییہ پارٹی کامنشورہے۔اجلاس میں رجسٹر مزدوروں کے اکا ونٹ میں فی بچہ6 ہزار روپے جمع کرانے کی بھی منظوری دے دی گئی، سعید غنی کا کہناتھا کہ امپلائرزاورمزدوروں کوخط لکھ کران کا اکانٹ نمبرحاصل کیاجائیگا۔