کوئٹہ، قلت آب کا مسئلہ شد ت اختیار کرنے لگا
کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ زیرزمین پانی کی سطح گرنے سے سپلائی لائنوں میں پانی آنا بند ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ صوبائی دارالحکومت میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے جس کے باعث بچے بوڑھے سبھی ہاتھوں میں گیلن لیے پانی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ زمین میں پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے تو سپلائی لائنوں میں پانی آنا بند ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ صوبائی دارالحکومت میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے جس کے باعث بچے بوڑھے سبھی ہاتھوں میں گیلن لیے پانی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیںکوئٹہ کے علاقوں سریاب روڈ، اسپنی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سپلائی لائنوں میں پانی آنا تقریبا بند ہو چکا ہے جس کے باعث شہری دہری اذیت میں متبلا ہیں۔شہریوں عطا محمد اور شہزاد عزیز نے بتایاکہ ہم بہت زیادہ پریشانی اور مشکل کا شکار ہیں مگر حکومت اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، حکومت کو اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
ا


