وی سی جامعہ بلوچستان مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، آفیسرز و ایمپلائز ایسوسی ایشنز

کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو آفیسر زایسوسی ایشن اور ایمپلائز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چانسلر جامعہ بلوچستان کے احکامات کے مطابق جامعہ آف آفیسرز اور ایمپلائز کو درپیش مسائل کے حل کا نوٹیفیکشن کا اجرا کیا جائے لیکن بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کی غیر سنجیدگی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے بلوچستان یونیورسٹی آفیسرز اور ایمپلائز کے دیرینہ مسائل جو کہ کافی عرصے سے زیر التوا ہ ہے ۔ جس پر عزت مآ ب گورنر/چانسلر جامعہ بلوچستان نے احکامات صادر کئے جن میں درپیش مسائل 100فیصد پروموشن ، کلریکل اسٹاف کے اپ گریڈیشن اور کیمپس کمیٹی کے منٹس کا اجرا جامعہ میں کام کرنے والے کلاس فور ملازمین کو جونئیر کلرک پروموشن اور بینوولنٹ فنڈ کی فوتگی اور ریٹائرمنٹ پر یکمشت ادائیگی وغیرہ شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں جامعہ کے وائس چانسلر کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا۔ اسکے باوجود وائس چانسلر اور انتظامیہ ان مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں اور ان مسائل کو طول دینے کی لئے مختلف کمیٹیوں کے نذر کر دیئے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چانسلر جامعہ بلوچستان کے احکامات پر من و عن عملدر اآمد کیا جائے ورنہ دونوں ایسوسی ایشنز سخت سے سخت احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری جامعہ کیوائس چانسلر پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں