صرف تین گھنٹے بجلی کی فراہمی زراعت کی تباہی پر مبنی عمل ہے،ای این پی

کوئٹہ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ عین سیزن کے وقت کیسکو واپڈا حکام کی جانب سے 21 گھنٹے لوڈ شیڈنگ صوبے کی واحد زریعہ معاش زراعت کو تباہی کے دہانے پہنچانا اور زمینداروں کونان شبینہ کے محتاج بنانے کی دانستہ عمل ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا صوبہ بھر میں زمینداروں کو8 سے 10 ہزار بل کے بدلے چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی مہیا کی جارہی تھی جسے گھٹا کر 3 گھنٹے کردیا گیا وفاقی محکمے صوبہ دشمنی تر ک کردیں بصورت دیگر زمینداروں کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج سے دریغ نہیں کیا جائیگا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 21 گھنٹے لوڈ شیڈنگ اور صرف تین گھنٹے بجلی کی فراہمی زراعت تباہی پر مبنی عمل ہے زمینداروں کو 6 اور 8 گھنٹوں کے حساب سے بجلی دی جارہی تھی جبکہ زمیندار 8 سے 10 ہزار روپے بل جمع کرارہے تھے عین سیزن کے وقت بجلی کی بندش سے فصلات اور باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے لہذا کیسکو واپڈا حکام اس ناروا اور زمیندار دشمن اقدام سے گریز کریں تاکہ صوبے کی واحد زریعہ معاش زراعت کو مزید تباہی وبربادی سے بچایا جاسکے بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں صنعتیں نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی باسی پہلے ہی بے روزگاری کا سامنا کرہے ہیں صوبے کی 70 فیصد افراد زراعت اور گلہ بانی سے وابستہ ہے حکمران زراعت کو ترقی دینے زرعی پیدوار بڑھانے کی بجائے اس کی تباہی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں جو نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت عمل بھی ہے عوامی نیشنل پارٹی زمینداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون ومدد کااعادہ کرتی ہے اور کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا ئیگی کو وہ زراعت تباہی اور زمینداروں کو نان شبینہ کا محتاج بنائیں بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ کیسکو واپڈا حکام زمینداروں کے ساتھ کئے گئے بجلی فراہمی کے معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں