کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے دنیا کا طاقتور ترین کمپیوٹرتیار

کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے دنیا کا تیز تر سپرکمپیوٹر بھی حرکت میں آگیا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا سائنسدانوں کے لیے 1ایسا چیلنج ہے جس کی نظیر نہیں ملتی اور اس کے پھیلائو کی رفتار کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ اس سے بھی زیادہ تیزی سےتحقیقی عمل کو آگے بڑھایا جائے۔اور دنیا کے تیز ترین سپرکمپیوٹر سمٹ کو اسی کام کے لیے تیار کیا گیا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق آئی بی ایم کا یہ سپرکمپیوٹر مصنوعی ذہانت والے دماغ سے لیس ہے جو ایسے ہزاروں تجربےکرسکتا ہے جس سے یہ جاننے میں مدد مل سکتی ہے کہ کونسی مرکبات موثر طریقے سے وائرس کو خلیات کو متاثر کرنے سے روک سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں