بلوچستان، 3ہفتوں کے لیے شاپنگ مالز،مارکیٹیں، ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹس بند

حکومت بلوچستا ن نے صوبے میں شاپنگ مالز، مارکیٹس، ریسٹورنٹ، بین الصوبائی اور شہر کے اند ر پبلک بسوں کوآج سے تین ہفتے کے لئے بند کردیا، جمعہ کو محکمہ داخلہ و قبائلی امو ر کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے کوروناوائرس کے لئے بنائی گئی کور کمیٹی کے فیصلے پر عملدآمد کرتے ہوئے آج سے صوبے میں شاپنگ مالز، رش والی مارکیٹیں، ریسٹورنٹ (صرف ہوم ڈیلوی اور ٹیک اووے کے لئے کھلے رہیں گے)،بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ اور شہروں کے اندر چلنے والی لوکل بسوں پر تین ہفتے کی پابند ی کردی ہے اس دوران یہ تمام سروسز معطل رہیں گی،پابند ی پر عملد آمد کا آغاز کرتے ہوئے جمعہ کی شب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ شہر میں پر ہجوم ہوٹلز، ریسٹورنٹس کو بند کروا دیاگیا جبکہ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدآمد کو یقینی بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں