حکومت مسائل کو حل کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے، ملک نصیر احمد شاہوانی

کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے دنیا بھر کے 172 سے زائد ممالک میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بھی بلوچستان میں سنجیدگی نہیں دکھائی اور یک قلم جنبش بلوچستان کی سر زمین سے نکلنے والے 42 منرلز پر کئی سو گنا ٹیکس عائد کرکے اس صنعت سے وابستہ 5 لاکھ افراد کو نان شبینہ کا محتاج کرنے کے لئے جو راستہ اختیار کیا ہے اس سے مائنز اونرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ہماری جماعت اس حوالے سے مائنز اونرز کے جائز مطالبے کے لئے اسمبلی فلور سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرے گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر میر بہروز ریکی بلوچ کی قیادت میں ملنے والے گفتگو کے دوران کیا وفد میں مائنز اونرز کے مختلف نمائندے بھی موجود تھے اس موقع پر میر بہروز ریکی نے ملک نصیر احمد شاہوانی کو موجودہ حکومت کی جانب سے 3 مارچ کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے بلوچستان کی زمین سے نکلنے والے 42 منرلز پر کئی سو گنا ٹیکسز میں اضافہ کرکے مائنز اونرز اور اس صنعت سے وابستہ 5 لاکھ لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بلوچستان میں پہلے ہی بے روزگار بد امنی عروج پر ہے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہیں اور موجودہ حکومت میں سابقہ دور حکومت میں دس رکنی مائنز اونرز کی بنائی جانے والی آرگنائزنگ کمیٹی کو اعتماد میں لئے بغیر 42 منرلز پر یکمشت کئی سو گنا اضافہ کر دیا ہے اگر حکومت نے اپنے اس فیصلے کو واپس نہ لیا تو مائنز اونرز ٹرانسپورٹروں سیاسی جماعتوں سمیت ٹریڈ یونینز کے ساتھ مل کر اپنے حقوق کے حصول کے لئے احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی جس پر بی این پی کے ملک نصیر احمد شاہوانی نے مائنز اونرز کے تحفظات اور خدشات کو سننے کے بعد وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی جماعت بلوچستان کے مائنز اونرز کے جائز مطالبے اور حقوق کے حصول کے لئے اسمبلی فلور سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرے گی موجودہ حکومت ہر شعبے میں اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز کو نظر انداز کرتے ہوئے غلط فیصلے کرکے پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے اور یہاں پر بسنے والے لوگوں کے مفاد میں نہیں وزیراعلیٰ اور حکومت مائنز اونرز کے مطالبے پر عملدرآمد کرے اور کئے جانے والے نوٹیفکیشن کو واپس لے کر سابقہ ٹیکس بحال کرے ہم مائنز اونرز کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں