اسکردو لینڈ سلائیڈنگ حادثے میں فوج کے 4اہلکار بھی جاں بحق

اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے 4 جوان بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جگلوٹ اسکردو روڈ پر تنگس پری باغیچہ کے قریب بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر بس بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکرکئی مسافروں سمیت پاک فوج کے 4 جوان بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والے سپاہیوں میں سوناخان،آصف،ارشد اور سپاہی فاروق شامل ہیں۔
خیال رہےکہ آج اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مسافر بس کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے4 جوانوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ بس میں 18 مسافر سوار تھے، 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ مزید 6 افراد بعد میں دم توڑ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں