اٹلی:کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی

میلان: اٹلی میں کورونا وائرس وباء سے ایک دن میں 627 افرادہلاک جبکہ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے ملک بھر میں پہلے ہی لاک ڈاؤن کر دیاگیا تھا عوام کو نقل و حرکت سے روک دیا گیا ہے دوسری جانب یورپ کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جرمنی، سپین، فرانس جیسے بڑے ملکوں میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے برطانیہ میں بھی کورونا وائرس سے 177 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صرف لندن میں 18 ہلاکتیں ہوئیں۔ وباء کی روک تھام کے لئے برطانیہ میں بھی لاک ڈاؤن کر دیا گیا جس کے باعث ملک بھر میں تمام ریستوران اور عوامی مقامات بند کر دیئے گئے۔ برطانوی حکومت نے وباء سے پیدا ہونے والے بحران میں ایسے افراد کو 80 فیصد تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کر دیا جن کا کام وباء کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔ دوسری جانب اٹلی میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں دنیا بھر میں چین کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں