پاک افغان سرحد باب دوستی کو 20روز بعد یک طرفہ تجارت کیلئے کھول دیا گیا

چمن: چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی کو 20روز بعد یک طرفہ تجارت کے لیے کھول دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق باب دوستی سے مال بردار ٹرک افغانستان میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں پہلے مرحلے میں پاکستان سے ٹرانزٹ اور ایکسپورٹ کے ٹرک اور کنٹینرز چھوڑ رہے ہیں افغانستان جانے والے ٹرکوں میں پھل اور سبزی جات کا سامان شامل ہے۔کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحد پر سخت سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں پہلے مرحلے میں 50 سے زائد خوردنی اشیاء سے لدھے ٹرک افغانستان میں داخل کیے گئے جن کی کلیئرنگ کا عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاک افغان سرحد گذشتہ روز کھولنے کی ہدایت کی تھی تو گذشتہ 20 روز سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں