بلوچستان میں 12 اور پنجاب میں کورونا کے مزید 8 کیسز کی تصدیق

کوئٹہ،:دترجمان سندھ حکومت کے مطابق تفتان میں موجود زائرین میں سے مزید 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس میں مبتلا زائرین کی تعداد 166 ہوگئی اور کراچی میں مجموعی طور پر 101کیسز ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں مزیدکیسز سامنے آنےکےبعد مریضوں کی مجموعی تعداد 104 ہوگئی ہے جب کہ جہلم میں بھی کورونا کیس سامنے آگیا ہے۔صوبائی حکومت کے مطابق اسپتالوں میں 528 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے 409 ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 23 مشتبہ افراد کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔بلوچستان میں ہفتے کے روز کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی چیف سیکریٹری کی جانب سے کی گئی ہے۔چیف سیکریٹری کےمطابق صوبے میں اب تک 104 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے میل جول پرپابندی ہے، یہ وائرس میل جول سے پھیلتا ہے لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں محدود رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں