کوہلوکے سکول میں استاد کی غیر حاضری پر بچوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے کیمپ لگا کر تعلیم شروع کردی

کوہلوؔکوہلو میں بچوں کا گورنمنٹ کلی ولی محمد تمبو میں اساتذہ کی غیر حاضری کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ،بچوں نے پریس کلب کے سامنے کیمپ لگا کر دھرنا دے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور پڑھی جاری رکھی ہوئی ہے بچوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سکول میں عرصہ دراز سے ٹیچر اور سہولیات کا فقدان ہے جس کے باعث وہ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں ہم نے اس حوالے سے کئی مرتبہ محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ آفیسر کو آگا ہ کیا ہے مگر وہ بھی استاد کی سکول میں حاضری کو یقینی نہیں بنا سکیں ہیں اور مسئلہ عرصہ دراز سے تاحال حل نہیں ہوسکا ہے ہمارا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان،صوبائی وزیر یار محمد رند اور سیکرٹری ایجوکیشن سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر ہمارے سکول میں فوری استاد کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ تدریسی عمل جاری رہ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں