کرونا وائرس ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 543 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 543 ہوگئی، سندھ میں 267، پنجاب میں 104، بلوچستان میں 104، خیبر پختونخوا میں 27، گلگت بلتستان میں 30، اسلام آباد میں 10 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا۔ پاکستان میں اب تک 3 اموات جبکہ 5 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 104 مریضوں میں 71 زائرین، 15 لاہور، 2 ملتان، 3 مظفر گڑھ، 3 گجرات، 1 جہلم اور ایک راولپنڈی کا شہری شامل ہے جبکہ لاہور کے میو ہسپتال میں 10 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں سامنے آنیوالا پہلا مریض چند روز قبل دبئی سے واپس لوٹا تھا۔محکمہ صحت سندھ کیمطابق سندھ میں 15 مزید زائرین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ابتک تفتان سے سکھر آنے والے 559 زائرین کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 166 زائرین میں کرونا کی تصدیق اور 242 کے ٹیسٹ منفی آئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس سے 267 افراد متاثر ہوئے، 3 صحتیاب جبکہ ایک شخص نے دم توڑا، کرونا وائرس کے 263 مریض زیر علاج ہیں، کراچی میں اب تک 101 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔بلوچستان ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 104 ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں کورونا کے مزید 11 کیسز سامنے آئے ہیں،ایمرجنسی بنیادوں پر ایسولیشن رومز بنارہے ہیں۔اسلام آباد میں کرونا وائرس سے 10 افراد متاثر ہوئے، گلگت بلتستان میں 30 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں