اگلے 10 دن عوام گھروں سے نہ نکلیں،جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورنا وائرس کیلئے ٹائم پیریڈ کم ملا تمام زائرین کوبارڈر پر کھڑا کردیااتنی تعداد میں لوگوں کیلئے ایک دن میں بندوبست کرنا مشکل تھا یہ کام بتدریج بہترا ہواچمن میں بھی 3 ہزار لوگوں کیلئے قرنطینہ قائم کیا تفتان ایک ریگستان ہے وہاں پربجلی بھی قومی گرڈ سے نہیں جاسکتی ہے لیکن ہم نے آہستہ آہستہ زائرین کو ہاں پر سہولیات فراہم کیں بلوچستان کے عوام 10 دن گھروں سے نہ نکلیں 90 فیصد بچاؤں اسی میں ہے ایک اور بات یہ کہ ہمارے لوگوں نے اپنے علاقووں میں آئسولیشن وارڈز اور قرنطینہ قائم کرنے نہیں دیا گیا جو افسوسناک ہے لوگوں سے اپیل ہے کہ گھروں سے نہ نکلیں ایران امریکا اور اسکی کے لوگوں نے احتیاطی کی اور انتظار کیا مسائل کا سامنا کررہے ہیں اور یہ وباء ہمارے ہاں پھوٹی تو ہم اپنے لوگوں کو بھی آئسولیشن وارڈ میں رکھیں گے تمام زائرین ایران سے واپسی پر اپنے اپنے صوبوں میں ہیں 9 لاکھ بیرون ملک سے آئیں یہ جہاں بھی ہیں اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تفتان سے آئے افراد کے 25 سے 30 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں