مشرقی افغانستان میں جھڑپ کے دوران 7 جنگجو ہلاک
محمود راقی، افغانستان،افغانستان کے مشرقی صوبہ کاپیسا کے ضلع نجراب میں تصادم کے دوران حکومت نواز ملیشیا کے 4 ارکان اور 3عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے،یہ بات صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالکریم شائق نے کی۔شائق کے مطابق طالبان باغیوں کے ایک گروپ نے مزاحمتی ضلع نجراب میں ہفتے کے روز علی الصبح سیکورٹی چوکیوں پر دھاوا بولا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ دو تین گھنٹے تک جاری رہا اس کے نتیجے میں 3 عسکریت پسند اور حکومت نواز ملیشیا کے 4 رکن مارے گئے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ حکومت نواز ملیشیا کا ایک رکن لڑائی کے دوران شدید زخمی ہوا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ طالبان تنظیم افغان حکومت سے بات کرنے سے انکار کرتی رہی ہے اور اس نے جمعہ کے روز شمالی صوبہ زابل میں رات گئے ایک کارروائی کے دوران 2 درجن سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
Load/Hide Comments