کوئٹہ، لاک ڈاؤن ناکام، بس سروس بند ہوئی نہ مارکیٹیں

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر جزوی لاک ڈاون کا آغاز کر دیا تاہم شہر کوئٹہ میں حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئے گئے، بازاوں کی رونقیں برقرارہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں جزوی لاک ڈاون کا آغاز ہو گیالاک ڈاون میں آج سے صوبے کے تمام بڑے شاپنگ مال، مارکیٹیں، ریسٹورنٹس،بین الصوبائی، صوبائی اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی 3 ہفتوں کیلئے بند کر نے کے احکامات جاری کر دئے گئے تاہم شہر کوئٹہ میں حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئے گئے انٹر سٹی بس سروس بند ہو سکی اور نہ ہی مارکیٹیں۔ شہریوں نے ماسک لگانے سے بھی انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں