روزانہ کی بنیاد پرکام کرنے والے افراد کو اشیائے ضروریہ فراہم کی جائیگی، چیف سیکرٹری

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر)فضیل اصغر نے کہاہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد104ہوگئی ہے،عوام حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرکے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،حکومت عوامی مفاد میں بہترفیصلے کررہی ہیں اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے موثر کرداراداکررہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ فضیل اصغر نے کہاکہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 12نئے کیسز سامنے آئے اور مجموعی طورپر مریضوں کی تعداد 104ہوگئی ہے،کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے میل جول پرپابندی ہے،اس لئے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کی روک تھام کیلئے سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا بلوچستان حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں قرنطینہ سینٹرز کا قیام عمل میں لارہی ہے اور عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں یہ ایک عالمی وباء ہے اور اس کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی اپنا کرداراداکرے تو حالات بہتری کی طرف جاسکتے ہیں،حکومت محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو اس بیماری سے بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جن افراد میں نوول کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ان کا تعلق کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے ہیں انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی بنیادوں پر آئیسولیشن روزم بنادئیے گئے ہیں پی ڈی ایم اے ولیج قائم کررہے ہیں ہمارے پاس ساڑھے 4سو لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کی گنجائش ہے،ہماری کوشش ہے کہ 2000لوگوں کیلئے سہولیات کے انتظامات کئے جاسکے،انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر اجرت پر کام کرنے والے افراد کو اشیائے ضروریہ فراہم کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں