کوئٹہ،پی ڈی ایم کے جلسہ کی جھلکیاں

کوئٹہ؛کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ کی جھلکیاں
٭جلسے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جلسے کی سیکورٹی پولیس اورجمعیت علماء اسلام کی تنظی انصارالاسلام نے سنبھالی۔
٭جلسے میں داخل ہونے والے افرادکی کم ازکم 8مقامات پر چیکنگ کی گئی۔
٭جلسے میں شریک خواتین کیلئے الگ انکلیوژر بنایا گیا تھا جس میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
٭قائدین کے خطاب کرنے والے روسٹرم پر بلوچستان پولیس کی جانب سے بلٹ پروف شیشہ نصب کیا گیاتھا۔
٭جلسے میں پانچ بڑی اسکرینیں بھی نصب تھیں جن پر بلاول بھٹو زرداری اورمیاں نواز شریف کے خطاب دکھائے گئے جبکہ رات ہونے پر اسکرین پر مولانا فضل الرحمن کا خطاب بھی دکھایاگیا
٭ضلعی انتظامیہ اور کوئٹہ پولیس کے اعلیٰ افسران گاہے بگاہے جلسہ گاہ اوراطراف کا دورہ کرتے رہے
٭پی ڈی ایم کی جماعتوں کے صوبائی صدور اور انتظامی کمیٹی صبح سویرے سے ہی جلسہ گاہ میں موجود تھی۔
٭جلسہ گاہ میں نعرے لگائے گئے پارٹیوں کے ترانے بجائے گئے جبکہ سیاسی جماعتوں کے جھنڈے بھی بڑی تعداد میں لگائے گئے تھے۔
٭جلسے کے شرکاء اورقائدین کا جوش و خروش دیدنی رہا
٭اسٹیڈیم کے باہر بھی ساؤنڈ سسٹم نصب کیاگیا تھا
٭ایوب اسٹیڈیم کے داخلی گیٹ پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے ماسک اورسینٹائزر تقسیم کرنے کا کیمپ لگایاگیاتھا۔
٭پی ڈی ایم کے جلسے کے موقع پر کوئٹہ میں موبائل،انٹرنیٹ سروس اور موٹرسائیکل پر ڈبل سورای بند رہی
٭بلوچستان حکومت کی اتحادی جماعت اے این پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی جلسے میں شریک ہوئے تاہم پارٹی کے صوبائی وزراء جلسے میں موجود نہیں تھے۔
٭پی ڈی ایم کے جلسے میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سرانجام دیئے۔
٭مریم نواز،مولانا فضل الرحمن سمیت مرکزی قائدین کا پرتپاک استقبال کیا گیاجس پرانہوں نے اسٹیج کے سامنے آکر ہاتھ ہلاکر شرکاء کے نعروں کا جواب دیا۔
٭پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان میاں افتخار حسین نے جلسے کی قراردادیں پیش کیں۔
٭مریم نواز شریف کوئٹہ کے گزشتہ دورے پر تحفے میں دیا گیا سفید اورسرخ کلر کا بلوچی لباس زیب تن کرکے جلسے میں شریک ہوئیں۔
٭آغامحمود شاہ نے تلاوت کلام پاک سے جلسے کاآغاز کیا۔
٭قائدین کے آنے کے بعد کچھ دیر کیلئے اسٹیج پر بدنظمی ہوئی تاہم بعد میں صورتحال کو کنٹرول کرلیاگیا۔
٭جلسے میں لائیو کوریج ٹی وی پرنہ دکھائے،موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کرنے،محسن داوڑ کو کوئٹہ میں داخل نہ ہونے دینے اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔
٭بی این پی کے کارکنوں کی جانب سے جلسے کے دوران پتنگ کے ساتھ جھنڈا باندھ کر اڑاگیااور پارٹی پرچم کے رنگ کے غبارے بھی ہوا میں چھوڑے گئے۔
٭جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی جانب سے مولانا ٰفضل الرحمن کا پوسٹر بھی غباروں کے ساتھ ہوا میں چھوڑا گیا
٭جلسے میں شریک خواتین نے بلوچی لباس زیب تن کررکھے تھے
٭مسنگ پرسنز کے لواحقین کوخصوصی طورپر جلسے کے اسٹیج پر بلایاگیا
٭مولانا فضل الرحمن نے مغرب کی نماز کی امامت کی
٭مولانا فضل الرحمن نے اردو اور پشتو میں خطاب کیا
٭مولانا فضل الرحمن کے خطاب کے دوران جلسے کے شرکاء نے موبائل کی لائٹس آن کرکے اظہار یکجہتی کیا
٭میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو زردری نے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کیا
٭جلسے کے اختتام پر کارکن پرامن طور پر متنشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں