بلوچستان سول سیکرٹریٹ میں 7محکموں کے علاوہ تمام دفاترکی بندش میں توسیع

کوئٹہ.بلوچستان سول سیکرٹریٹ میں 7 محکموں کے علاوہ تمام دفاترکی بند ش میں توسیع کردیا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بلوچستان سول سیکرٹریٹ میں 7محکموں جن میں ایس اینڈ جی اے ڈی، خزانہ، ریونیو، صحت، پی اینڈ ڈی ،اطلاعات ،سی ایم آئی ٹی اور محکمہ داخلہ کے علاوہ تمام دفاتر بند رہینگے، نوٹیفیکیشن کے مطابق پورے بلوچستان میں تحصیل اور ریونیو عدالتیں بھی غیر معینہ مدت تک بند رہینگی مزکورہ سات محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے دفاتر کےتیس فیصد عملہ کام کے لیے بلایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں