کوئٹہ میں صرف میڈیکل سٹور، سبزی، گوشت،دودھ اور نا نبائی کی دکانیں کھلی رہینگی

کوئٹہ:کمشنر کوئٹہ ڈو یژن اور انجمن تاجران کے نمائندوں کے درمیان کرونا وارس کے تدارک کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں دکانوں کی بندش کے حوالے سے فیصلے کے گئے جس کے مطابق کوئٹہ میں صرف میڈیکل سٹورز،پرچون،سبزی، گوشت،دودھ اور نانبائی کی دکانیں کھلی رہینگی۔اور کوئٹہ میں مو جود شاپنگ مالز، کھانے پینے اور مشروبات کے مراکز،ریسٹورنٹس،فاسٹ فوڈ،کپڑے، جیولری، موبائل، جوتے، منیاری، الیکٹرونکس،ہارڈوئر، اسٹیشنری،درزی اور دیگر غیر ضروری اشیاء کی دکانیں اور مارکیٹیں بند رہینگی اسے طرح بڑے ڈپارٹمنٹ سٹورز میں مالکان سٹور کے داخلی راستے پر تھرمل گن کے ذریعے تمام گاہکوں کا معائنہ کرینگے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ ڈویژن میں تمام تر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی اجلاس کے فیصلوں پر فوری عملدآمد ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں