ایم پی اے قادر نائل کے مختلف قرنطینہ سینٹرز اور آئسولیشن وارڈز کے دورے

کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات،رکن صوبائی اسمبلی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قادر علی نائل نے شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غفار بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ہسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مریضوں کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے ار ان کے علاج ومعالجے میں کسی قسم کی کووتاہی نہیں برتی جارہی ہے جن مریضوں کو نگرانی اورادویات کی ضرورت ہے انہیں ادویات فراہم کر کے کوشش کی جارہی ہے کہ یہاں داخل تمام مریض شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے جائیں پارٹی رہنماء نے اس کے بعد فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کی عیادت کی اس دوران ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل نے انہیں بریفنگ دی اورٹیسٹنگ لیبارٹری کادورہ کرا یا جہاں انہوں نے پی آر سی مشینوں کے بارے میں بتا یا اور ان مشینوں کے ذریعے ٹیسٹ کے طریقوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے اکثر کے نمونے لئے گئے ہیں جن کے ٹیسٹ عنقریب آنے والے ہیں اس کے بعد رکن صوبائی اسمبلی نے پروفیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیاقت علی کاشانی سے ملاقات کی اور پی ڈی ایم اے کی فعالیت کے بارے میں معلومات حاصل کی انہیں ویئر ہاؤس کا دورہ کرا یاگیا جہاں مریضوں کیلئے کمروں اور باتھ روموں کی تیاری دکھائی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں