کوروناوائرس،حکومت بلوچستان کا آل پارٹیز کانفر نس بلانے پر غور

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کا صوبے میں آل پارٹیز کانفر نس بلانے پر غور، سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال اور روک تھام کے لئے کئے جانیوالے اقدامات پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لینے اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے لئے آل پارٹیز کانفر نس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کوبلا کر اعتماد میں لیا جائیگا، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو بھی کورونا وائرس کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفر نس بلانے کی تجویز دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں