تفتان میں 600 کمروں کا آئسولیشن سینٹر بنا نے کا فیصلہ
کوئٹہ / اسلام آباد:چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ تفتان میں 600 کمروں کا آئسولیشن سینٹر بنا رہے ہیں، 2 روزمیں مزید قرنطینہ سینٹرز بنائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین این ڈی ایم اے نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں 600 کمروں کاآئسولیشن سینٹربنارہے ہیں،2 روزمیں مزیدقرنطینہ سینٹرزبنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ میں جو وینٹی لیٹرز ہیں وہ استعمال شدہ ہیں، کوشش ہے ایک مریض ایک ہی کمرے میں ہو، چین میں پاکستانی سفارتخانے میں این ڈی ایم اے کا آفس کھول رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہاکہ گزشتہ روز 10 سکینراور 20 ہزار کٹس پاکستان پہنچ چکی ہیں، 1.5ملین ماسک پنجاب کیلئے مختص کیے ہیں، جو ایک دو روز میں پہنچ جائیں گے، آئندہ 10سے 12 روزمیں 80 ہزارٹیسٹ کٹس مل جائیں گی۔