میر شکیل الرحمن اراضی کیس:نیب کا نواز شریف کو سوالنامہ بھیجنے پر غور
اسلام آباد،میر شکیل الرحمٰن سے متعلق اراضی کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہ آنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کو ان کے لندن کے پتہ پر سوالنامہ بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیورو میرشکیل الرحمٰن کو اراضی کی الاٹمنٹ کے بارے میں نواز شریف سے جواب طلب کرنے کے لیے ایک سوالیہ نامہ تیار کیا جارہا ہے جو نواز شریف کولندن میں ان کے بیٹوں کے فلیٹس کے پتہ پر ارسال کئے جائیں گے۔یاد رہے نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 20 مارچ کو سماعت کے دوران پیش ہونے کا کہا تھا۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے لندن میں نواز شریف کو سمن جاری کیا گیا تھا لیکن اس سلسلے میں نیب کو کوئی جواب نہیں موصول ہوا۔#/s#
Load/Hide Comments