روم کے ائیرپورٹ پر پھنسے درجنوں پاکستانیوں کی حکومت سے مدد کی اپیل
روم،کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث اٹلی کے شہر روم کے ائیرپورٹ پر درجنوں پاکستانی پھنس گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وطن واپسی کے منتظر پاکستانی مسافروں نے شکوہ کیا کہ غیرملکی ائیرلائن نے انہیں ڈراپ کر دیا، پاکستانی سفارتخانے نے بھی ان کی کوئی مدد نہیں کی۔پاکستانی مسافروں نے حکومت سے واپسی کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اٹلی اس وقت کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور اطالوی حکومت نے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کردیا ہے،اٹلی میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 600 سے زائد افراد کی زندگیاں نگل لیں جس کے بعد یورپی ملک میں عالمگیر وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
Load/Hide Comments