آواران میں 12افراد قرنطینہ منتقل

آواران۔ کروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آواران کی طرف سے فٹبال اسٹیڈیم میں قرنطینہ سینٹر قائم کرلیا گیا۔ جس میں آج خواتین، بچوں سمیت تبلیغی جماعت کے 12 مبلغین کو قرنطینہ کرلیاگیاہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر نوربخش بزنجو نے قرنطینہ سینٹر کا دورہ اور معائنہ کرلیا ہے اور انکے مطابق تمام افراد صحتمند ہیں مگر احتیاطی تدابیر پر انکو قرنطینہ کرلیا ہے۔ دوسری طرف افسوس کی بات یہ کہ آواران ایران بارڈر کے قریبی ضلع پنجگور اور تربت کا قریبی شہر ہے لیکن کروناوائرس کا تشخیص کرنے کیلئے تھرموگن تک دستیاب نہیں۔ یہ تمام لوگ پنجگور براستہ پروم آواران آئے تھے کچھ یہاں کے اور کچھ مزید آگے کے مسافر ہیں۔

آواران میں 12افراد قرنطینہ منتقل” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں