پنجگور،دو اشتہاری ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور پولیس کی کاروائی منشیات برآمد دو اشتہاری ملزمان گرفتار ڈی پی او پنجگور حنیف بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی امام بخش بلوچ اور ایس ایچ او سٹی توفیق احمد بلوچ کی سربراہی میں پنجگور پولیس نے بس ٹرمینل کے ایریا سے پانچ کلو چرس اور پانچ کلو افیون برآمد کرلیا دریں اثناء مزید ایک کاروائی میں دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی او پنجگور حنیف بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ پنجگور میں منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں