قلات،بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزادی جائیگی، آئی جی پولیس

کوئٹہ:انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہاہے کہ قلات پولیس نے 8 سالہ لڑکے کی عصمت دری اور قتل میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہاکہ پولیس کیس سے متعلق تحقیقات کررہی ہے تاہم گزشتہ رات کو قلات پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکرلیاگیاہے جنہیں قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جاوید اوڈھو گزشتہ روزقلات پہنچے تھے اور متاثرہ اہل خانہ سے ملاقات کی بلکہ سانحہ کی تحقیقات کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کرائم برانچ وزیر خان ناصر بھی نابالغ لڑکے کے سرد خون قتل کی تحقیقات کے لئے قلات پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں