علی بابا کے بانی کا پاکستان کو ماسک دینے کااعلان

بیجنگ،معروف آن لائن کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ماسک اور ا?لات فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ا?ن لائن کمپنی کے مالک و چینی بزنس مین جیک ما نے پڑوسی ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ا?لات فوری طور پر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔جیک ما کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ فوری طور پر 18 لاکھ ماسک، 2 لاکھ 10 ہزار ٹیسٹ کٹس، 36 ہزار حفاظتی سوٹ کے ساتھ ساتھ وینٹی لیٹرز اور تھرما میٹرز فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں