وکلاء 6اپریل تک عدالتوں میں پیش نہ ہوں،آصف ریکی

کوئٹہ:کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کے صدر محمد آصف ریکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے تمام وکلاء برادری سے اپیل کی جاتی ہے کہ آج سے 6اپریل تک عدالتوں میں پیش نہ ہو گھروں میں رہ کر احتیاطی تدابیراختیار کریں اور کوشش کی جائے کہ چیمبرز میں بھی محدود رہیں وزیراعظم پاکستان اور بلوچستان حکومت، سندھ حکومت کی طرح بلوچستان میں بھی اقدامات اٹھائے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال بلوچستان میں شدت اختیار کر گئی ہزاروں کی تعداد میں زائرین سمیت دیگرا فراد کا گزر بلوچستان سے ہوا اور اس وقت بھی کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی ا ور تفتان میں بڑی تعداد میں زائرین سمیت دیگر افراد کو قرنطینہ سینٹرز میں رکھا گیا ہے اور جس طرح کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اس سے صورتحال مزید گھمبیر ہوچکی ہے لہٰذا تمام وکلاء برادری سے اپیل کی جاتی ہے کہ آج سے6اپریل تک تمام ماتحت عدالتوں میں پیش نہ ہوں اور گھروں میں رہ کر کورونا وائر س سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ وکلاء چیمبر جانے سے بھی گریز کریں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر جو فوری اقدامات اٹھائیں وہ قابل تحسین ہیں ہم وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی سندھ حکومت کی طرح بلوچستان میں بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام تر وہ اہم فیصلے جلداز جلداٹھا ئے جائیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں