کرونا وائرس، کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ اور مارکیٹیں بند رہیں

کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا تمام بڑے مارکیٹیں،شاپنگ مالز سمیت دیگر دکانیں مکمل طورپر بند کردیئے گئے ہیں بین الصوبائی،صوبائی انٹرسٹ سٹی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہیں جبکہ ریسٹورینٹس صرف گھروں کو کھانافراہم کرسکتی ہے حکومت کی جانب سے 21دنوں کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیاہے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج سے مکمل لاک ڈاؤن کر لیا جائے گا ضلعی انتظامیہ نے خلاف ورزی کرنے والے 100سے زائد دکانوں کو سیل کر کے 19دکانداروں کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ،پشین،کوہلو،تربت،گوادر،تفتان،زیارت،قلعہ عبداللہ،چمن،ژوب،ڈیر ہ بگٹی،مکران اور رخشان ڈویژن سمیت مختلف علاقوں میں حکومتی اعلان کے بعد کورونا وائرس کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن کاسلسلہ جاری ہے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بڑے بڑے مارکیٹیں،شاپنگ مالز،تجارتی مراکز،ہجوم والے مکامات سمیت دیگر دکانیں 70سے 80فیصد تک بند ہیں جبکہ پرچون اور کریانہ دکانیں اور میڈیکل اسٹورزکھلے رہیں جبکہ بین الصوبائی،صوبائی اور انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہی جبکہ شہری علاقوں میں ٹریفک معمول سے کم ہے دوسری جانب صوبے کی مختلف اضلاع سے کوئٹہ آنے والے تاجر برادری سمیت دیگر افراد اپنے اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہوگئے سرکاری ذرائع کے مطابق آج سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کر لیا جائے گا حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں 21دنوں کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم حکومتی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں کی اور شہر کے 100سے زائد جولری،کپڑے،جھوتوں کے دکانوں کو سیل کر کے 19افراد کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں