کورونا وائرس قومی ایشو ہے، سیاست نہیں کرنی چاہیے، جنرل قادر بلوچ

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ اور جنرل سیکرٹری سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ کورونا وائرس قومی ایشو ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، مسلم لیگ (ن) قومی جماعت ہونے کے ناطے اپنا فریضہ ادا کریگی تمام ضلعی اور ریجنل صدور عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم چلائیں اور اس موذی مرض کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی انہوں نے کہا کہک ورونا وائر س قومی ایشو ہے ہمیں سیاست سے بالاتر اورمتحد ہوکر اس مشکل وقت کا مقابلہ کرنا ہے یہ وقت سیاست کا الزام تراشی کا نہیں بلکہ ایک قوم کی طرح کھڑے ہو نے کا ہے، ملک و ملت کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے کورونا وائرس سے بچاؤ قوم کی بقاء کے لئے اہم ترین ہے،مسلم لیگ (ن) فیڈریشن کی ذمہ دارجماعت ہونے کے ناطے اپنے کردار سے کسی صورت غافل نہیں ہے بلکہ ہم ہر سطح پر بھر پور طریقے سے کورونا وائرس جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے تما م ریجن اور ڈسٹر کٹ صدور کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ضلعی تنظیموں کے توسط سے لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کریں اور اس وائرس سے بچاؤ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں