ایران نے کروناوائرس پر امریکی مدد کی پیشکش مسترد کردی

تہران:ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے اتوار کے روز امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کو کروناوائرس کے پھیلا کے بارے مدد کی پیشکش مسترد کردی ہے۔خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے مسلسل ایران کو اپنی پیشکش سے متعلق پیغامات بھیجے ہیں تاہم ایران اس کو قبول نہیں کرتا کیونکہ ایران ان پر اعتماد نہیں کرتا۔ایرانی رہنما نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے پاس اپنے ملک میں ہی نوول کرونا وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے اشیا کی کمی ہے۔ایران کرونا وبائی مرض سے بری طرح متاثرہ ملکوں میں سے ایک ہے جہاں پر مصدقہ کیسز کی کل تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں