لاک ڈاؤن سے پہلے عوام کو 15دن کا کھانا فراہم کیاجائے،سینیٹر سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مخالفت نہیں کرتے، حالات کا تقاضا ہے،لاک ڈاؤن سے پہلے عوام کو 15دن کا کھانا فراہم کیاجائے،جن کی آمدنی25ہزار روپے سے کم ہے، ان کے یوٹیلیٹی بلز معاف کئے جائیں،ایک طرف کورونا اور دوسری طرف بھوک سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرے،لاک ڈاؤن کی مخالفت نہیں کرتے، حالات کا تقاضا ہے،لاک ڈاؤن سے پہلے عوام کو 15دن کا کھانا فراہم کیاجائے،ایمرجنسی بنیادوں پر غریب طبقے کو اشیائے خورونواش فراہم کی جائیں،جن کی آمدنی25ہزار روپے سے کم ہے، ان کے یوٹیلیٹی بلز معافکئے جائیں،انسانی ہمدردی کی بنیادپرایک ماہ کاکرایہ معاف کرنے کااعلان کیاجائے،ایک طرف کورونا اور دوسری طرف بھوک سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غریب افراد کو اشیائے خورونوش فراہم کررہے ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو طبی حفاظتی سامان مہیا کیاجائے،نجی اسپتالوں میں ماسک اور طبی سامان موجود نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں