بھارت میں ایک دن کیلئے ملک گیر لاک ڈاون، بین الاقوامی پروازوں پر پابندی

نئی دہلی: کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے بھارت میں ایک دن کے لیے ملک گیر سطح پر لاک ڈان نافذ کر دیا گیا۔ اتوار کو نافذکیے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے ایک بلین سے زائد افراد اپنے گھروں میں بند ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ہفتے جمعرات کو اپنے عوام سے تاکیدکی تھی کہ وہ اتوار کو خود ساختہ کرفیو کے تحت اپنے اپنے گھروں میں رہیں تاکہ انفیکشن کے پھیلا کو روکا جا سکے۔ اس حکم نامے پر عملدرآمد مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے رات نو بجے تک جاری رہے گا۔ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی بیماری کووڈ انیس کے شکار افراد کی تعداد اس وقت تک تین سو سے زائد ہے۔ آج سے ایک ہفتے کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کی بھارت آمد پر بھی پابندی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں