اہم سٹیک ہولڈر عبدالخالق ہزارہ بھی کور کمیٹی اجلاس میں مدعو نہیں

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس سے متعلق ہونے والے اجلاسوں میں کابینہ میں شامل صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ کو مدعو نہیں کیا گیا ایران سے آنے والے زائرین کا تعلق براہ راست ہزارہ قوم سے ہے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کوروناوائرس سے متعلق اقدامات اور دیگر اجلاسوں میں ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئر مین صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ ورکن اسمبلی قادر علی نا ئل کا ایران سے آنے والے زائرین کے ساتھ براہ راست تعلق ہے ایران سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین تفتان سرحد سے بلوچستان میں داخل ہوئے جن میں بڑی تعداد کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن اورمری آباد سے تاہم بلوچستان اسمبلی میں رکن اسمبلی قادر علی نائل اور صوبائی کابینہ میں شامل صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ کو کور کمیٹی اجلاس سمیت وزیرا علیٰ بلوچستان کے زیر صدارت میں ہونے والے کورونا وائرس سے متعلق اجلاسوں میں مدعو نہیں کیاگیا نہ ہی حکومتی سطح پر دونوں ارکان اسمبلی کو ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے زائرین سے متعلق بریفنگ نہیں دی گئی کوئٹہ اور تفتان میں قائم قرنطینہ سینٹرز کے حوالے سے بھی ارکان اسمبلی کو لا علم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں