آئی جی سندھ واقعہ؛ سندھ حکومت کب کارروائی کرے گی،علی زیدی

کراچی:وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکابیان ہے کہ افسران کیخلاف کارروائی کی تفصیلات آچکیں اب سندھ حکومت بتائے اجتماعی استعفوں کی شکل میں بغاوت کیخلاف کیا کارروائی کریگی۔اپنے ٹوئٹر بیان میں علی زیدی نے کہاکہ سندھ حکومت کارروائی کریگی یاحسب معمول خواب خرگوش کے مزے لیگی۔علی زیدی نے لکھا کہ اس دوران بابائے قوم کی تضحیک کرنیوالے مسخروں کاذکرہی کہیں نہیں، سندھ میں پولیس اصلاحات کی اشدضرورت ہے سندھ پرحاکم مجرموں سے بہرحال مجھے کوئی توقع نہیں یہ لوگ قوم کولوٹنے اورمجرموں کی سرپرستی کرنے کی پوری تاریخ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ مزارقائد کی بے حرمتی کے پس منظر میں رونما ہونے والے آئی جی سندھ کے واقعے کی فوجی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، جس میں متعلقہ آفیسرز کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں